02 مئی ، 2013
لاہور…بھارتی سفارتخانہ کے اہلکاروں نے سربجیت سنگھ کی لاش مردہ خانے سے وصول کرلی ہے جس کے بعد سربجیت کی لاش کو لے کر سفارتی اہلکار لاہور ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سربجیت کی لاش بذریعہ طیارہ بھارتی شہر امرتسر لے جائی جائے گی۔