02 مئی ، 2013
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سردار مجید درانی کی سربراہی میں بلوچستان پولیس کی 5 رکنی ٹیم نے اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف سے سب جیل میں تفتیش بھی کی۔ چارگھنٹے بعد ٹیم سب جیل سے روانہ ہو ئی تو صحافیوں کے سوال پرانہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف کو اکبر بگٹی قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔