کاروبار
18 جنوری ، 2012

فیصل آباد کی صنعتیں آج مسلسل 28 ویں روز بھی بند

 فیصل آباد کی صنعتیں آج مسلسل 28 ویں روز بھی بند

فیصل آباد ... گیس کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے فیصل آباد کی صنعتیں آج مسلسل اٹھائیسویں روز بھی بند ہیں۔محکمہ سوئی گیس نے 22 دسمبر سے ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی تھی جو تاحال بحال نہیں ہو سکی اور مسلسل 28ویں روز بھی صنعتوں کا پہیہ رکا ہوا ہے۔ صنعتکاروں کے مطابق گیس کی عدم فراہمی کے باعث صنعتوں میں پیدواری عمل رکنے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :