07 مارچ ، 2012
لندن…این جی ٹی…زندگی ہر انسان کو عزیز ہو تی ہے لیکن دنیا میں ایسے نڈر لوگ بھی مو جود ہیں جو اپنی جا ن کو ہتھیلی پر رکھ کرمشکلات کا سامناکر تے ہیں۔ایسی ہی مثا ل اس نو جوان کی ہے جس نے بر طانیہ میں دو چٹانو ں کے درمیان 492فٹ کی بلندی پربا ریک رسی کے اوپر بغیر کسی سہارے کے جسمانی تواز ن بر قرار رکھ کر چلنے کا کارنا مہ سر انجام دیا۔خطروں کے کھلاڑی Dan Hunt نامی اس نو جوان نے 2انچ چوڑی رسی کے اوپر ننگے پاؤں چلتے ہو ئے بغیر کسی خوف کے 92 فٹ کا فاصلہ طے کیا جبکہ ذرا سی بھی غلطی اسے موت کے منہ میں پہنچا سکتی تھی۔