07 مارچ ، 2012
ڈھاکا…بنگلا دیش کرکٹ کے چیف سلیکٹر اکرم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف سلیکٹر نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ میں اوپنر تمیم اقبال کی شمولیت کو مسترد کیے جانے پر استعفیٰ دیا۔ ایشیا کرکٹ کپ اتوار سے ڈھاکا میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ اکرم خان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمیم اقبال بنگلا دیش کے بہترین بیٹسمیوں میں سے ایک ہے لیکن بی سی بی کے صدر نے ان کا نام حتمی فہرست سے خارج کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم سلیکشن میں ان کی مسلسل مداخلت ٹیم پلیئر کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔