کھیل
04 مئی ، 2013

ارجنٹینا ریلی کا 10واں مرحلہ ہالینڈ کے جیری لٹ ویلا نے جیت لیا

 ارجنٹینا ریلی کا 10واں مرحلہ ہالینڈ کے جیری لٹ ویلا نے جیت لیا

بیونس آئرس… ارجنٹینا ریلی کا 10واں مرحلہ ہالینڈ کے جیری لٹ ویلا نے جیت لیا،اوور آل اسٹینڈینگز میں فرانس کے سبسچین لوب پہلے نمبر ہیں ۔بیونس آئرس میں جاری ریس کے دسویں مرحلے میں لیڈرسبسچین اگئیر کی گاڑی کا ہینڈ بریک فیل ہوگیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ،دفاعی چمپئین سبسچین لوب نے برتری حاصل کرلی ،لیکن دسویں مرحلے میں دونوں ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہالینڈ کے جیری لٹ ویلا نے ریس جیت لی،اوور آل اسٹنڈنگز میں فرانس کے سبسچین لوب تین گھنٹے 32 منٹ اور 15 سیکنڈ کے ساتھ سب سے آگے ہیں ،40 سیکنڈ کے فرق سے اگئیر دوسرے جبکہ لٹ ویلا تیسرے نمبر پر ہیں ۔

مزید خبریں :