پاکستان
07 مارچ ، 2012

پنجاب اسمبلی :مقامی حکومتوں کا دوسراترمیمی بل منظور

پنجاب اسمبلی :مقامی حکومتوں کا دوسراترمیمی بل منظور

لاہور…پنجاب اسمبلی نے مقامی حکومت کا دوسری ترمیمی بل منظور کرلیاہے جس کے تحت حکومت کو اگلے بلدیاتی الیکشن سے قبل نئی حد بندیاں کرنے کا اختیار حاصل ہو گیاہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ دس منٹ تاخیر سے شروع ہوا، دوبار کورم کی نشاندہی کی گئی۔ اسمبلی میں زکوة وعشر،گورنمنٹ صادق کالج خواتین یونیورسٹی بہاولپور،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سمیت چارمسودات قانون پیش کئے گئے،بنک آف پنجاب کا ترمیمی بل اورتحفظ ماحولیات کا ترمیمی بل بھی منظور کرلیاگیا۔مقامی حکومت دوسری ترمیم کا بل منظور ہونے سے حکومت کو نئی حلقہ بندیو ں کا اختیارحاصل ہوگیاہے۔

مزید خبریں :