پاکستان
07 مارچ ، 2012

وزیراعظم گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم گیلانی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ ان کے دورمیں سب زیادہ قانون سازی ہوئی جس کی وجہ سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہوئی۔ وزیراعظم نے یہ بات ڈپٹی چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی سے کی ہے، جنہوں نے ان سے پرائم منسٹرہاوس میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایوان کو بہترین انداز اور برابری کی بنیاد پر چلانا ہی آئینی اورجمہوری طریقہ ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ قومی معاملات میں ان کی حکومت ہمیشہ سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچلی اورمستقبل میں بھی یہ روایت برقراررکھی جائیگی۔

مزید خبریں :