پاکستان
07 مارچ ، 2012

ریل ڈرائیوروں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، ہڑتال کا اعلان

ریل ڈرائیوروں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام، ہڑتال کا اعلان

لاہور…ریلوے کے انجن ڈرائیوروں کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ ڈرائیوروں نے کل سے بھوک اورکام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔جنرل مینجر ریلوے جنید قریشی سے مذاکرات ناکام ہوئے تو انجن ڈرائیورایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نذیر احمد اعوان نے اعلان کیا کہ صبح دس بجے ٹرینیں جہاں ہوں گی وہیں انہیں روک دیا جائے گا۔اور مطالبات کی منظوری تک کام چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈرائیوروں کی اپ گریڈ یشن کی جائے اور انہیں مہنگائی الاونس دینے کے ساتھ ٹریولنگ الاونس بھی بحال کیا جائے۔ ادھرریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے ڈرائیوروں کے مطالبات پر فوری عمل ممکن نہیں۔

مزید خبریں :