07 مارچ ، 2012
کراچی…محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں گزشتہ چار سال سے اسلحہ لے کر چلنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سمری وزیرداخلہ سندھ کو بھیج دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے گزشتہ چار سال سے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے پر عائد پابندی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے وزیرداخلہ کو سمری بھیجی گئی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ پر اس پابندی کے بعد دفعہ ایک سو چوالیس کے اجازت ناموں کے لئے کافی دباوٴ کا سامنا رہتا ہے۔