06 مئی ، 2013
چندی گڑھ… مقبوضہ کشمیرکی جیل میں بھارتی قیدیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے پاکستانی قیدی ثنااللہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کاکہناہے کہ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنرسلمان بشیر پاکستانی قیدی ثنااللہ کی عیادت کیلئے چندی گڑھ روانہ ہوگئے ہیں، میڈیکل بورڈ سے بھی آج ثنااللہ کی طبیعت سے متعلق رپورٹ لی جائے گی، جن کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ اب تک وینٹی لیٹر پر ہیں ، اطلاعات کے مطابق ثنااللہ کی فیملی کو بھی بھارت بھیجے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔