پاکستان
06 مئی ، 2013

سپریم کورٹ میں مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سماعت

سپریم کورٹ میں مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کے وکیل کا موقف ہے کہ عدالت وفاق کو غداری کا مقدمہ درج کرانے کی ہدایت نہیں کرسکتی ،ججز کا کہناہے کہ سرکاری ملازم کو قانون کے مطابق کام کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست کی سماعت کر رہا ہے، پرویزمشرف کے وکیل قمرافضل نے موقف اختیار کیا کہ سنگین غداری ایکٹ کہتا ہے کہ وفاقی حکومت ہی شکایت داخل کر سکتی ہے، عدالت اس بارے میں ہدایات نہیں دے سکتی، اس پر جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم کام نہ کرے تو کیا عدالت ہدایات جاری نہیں کرسکتی ، عدالت کہہ سکتی ہے کہ قانون کے مطابق کام کیا جائے اور ایسا کہنے سے کیا کیس کی میرٹ پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

مزید خبریں :