07 مارچ ، 2012
لاہور…لاہورمیں فیروزپورروڈپر زیر تعمیر کینال فلائی اوور کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ گرا دیا گیا۔ یہ پمپ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے قریبی عزیز کی ملکیت تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ترقیاتی کاموں خصوصاً ، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو بلاامتیاز ختم کیا جائے۔ کسی سے کوئی لحاظ نہ برتاجائے۔ شہباز شریف کی واضح ہدایات کے بعد فیروزپورروڈ پر زیرتعمیر کینال فلائی اوور کے قریب واقع وزیراعلیٰ کے قریبی رشتہ دار کے پٹرول پمپ کو بھی گرا دیا ہے۔