07 مارچ ، 2012
لندن…کھانے کا شوقین تو ہر شخص ہی ہوتا ہے لیکن یہ شوق اس وقت پریشانی میں تبدیل ہو جاتا ہے جب موٹاپا وبالِ جان بن جاتا ہے ۔اس کی چلتی پھرتی مثال ہے برطانیہ کا پچیس سالہ Rob Gillett جس کی کمر کا حجم اُس کے قد سے بھی زیادہ ہے ۔Robکا قد پانچ فٹ تین انچ ہے جبکہ اُس کی کمر کا حجم چھ فٹ چھ انچ ہے ۔ڈاکٹر وں نے Rob کو تنبیہ کر دی ہے کہ اگر اُس نے اپنا وزن کم نہ کیا تو یہ اُس کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔موٹاپے کا شکار Rob ایک دن میں سات ہزار کیلوریز لے لیتا ہے جس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے بڑھتے وزن سے کافی پریشان ہے۔