07 مارچ ، 2012
کراچی…آئی جی سندھ نے وحیدہ شاہ کیس میں دو ڈی ایس پیز کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا ہے ،عرفان شاہ کو پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا جبکہ آج معطل ہو نے والے دوسرے ڈی ایس پی ٹنڈوغلام حیدراللہ بچایوشامل ہیں ۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر کے مطابق وحیدہ شاہ کیس میں سندھ پولیس کے 2ڈی ایس پیزکومعطل کیاگیاہے،ڈی ایس پی عرفان شاہ کوچارج شیٹ کردیاگیا ہے،آئی جی نے ڈی ایس پی عرفان شاہ کواسی دن معطل کردیاتھا۔اس کیس کی تحقیقات ڈی آئی جی میرپورخاص کی سربراہی میں قائم کمیٹی کررہی ہے۔کیس کے حوالے سے ڈی آئی جی میرپور خاص کا کہنا ہے کہ عرفان شاہ شدیدغفلت کامرتکب پایاگیاتونوکری سے فارغ کردیاجائیگا۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی پولیس حکام سے موقع پرموجودڈی ایس پی کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور کارروائی سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیاکرنے کے لئے بھی کہا گیا ،الیکشن کمیشن نے کارروائی کا جواز اس نکتہ کو بنایا ہے کہ پولیس کوپولنگ اسٹیشن میں جانیکی اجازت نہیں ہوتی، ڈی ایس پی کس طرح اندر پولنگ اسٹیشن میں موجود تھے۔