07 مارچ ، 2012
مظفر آباد…آزاد کشمیر کے علاقے ٹھوٹہ میں چین کے تعاون سے متاثرین زلزلہ کی آبادکاری کے لئے پہلے سیٹلائٹ ٹاؤن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے 40کروڑ روپے کی لاگت سے تعلیم،صحت اور کھیل سمیت تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا،739کنال اراضی پر زیر تعمیر اس منصوبے میں 1123خاندانوں کوپلاٹ الاٹ کئے جائیں گے،وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باغ، مظفرآباد اور راولاکوٹ کے متاثرین زلزلہ کے لئے نئی بستیاں تعمیر کرکے متاثرین کے ساتھ ماضی کی حکومتوں کی گئی نانصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا،انہوں نے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے لئے زمین فراہم کرنے والے مقامی لوگوں کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں پلاٹ دینے اور انکے ترقیاتی چارجز معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔