07 مارچ ، 2012
کراچی…پی آئی اے سی ایمپلائز یونین پیاسی کے صدر کفایت اللہ جونیجو نے کہا ہے کہ پیاسی نو مارچ کے ریفرنڈم میں کامیابی سے پی آئی اے کے محنت کشوں کے روزگار کا تحفظ ، بے یقینی اور کرپشن کا خاتمہکرے گی۔پیاسی یونین کے تحت ایک بڑے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کفایت اللہ جونیجو نے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے اسے کسی سیاسی پارٹی کا ادارہ نہیں بننے دیا جائے گا، پیاسی کے سیکریٹری عبیداللہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نج کاری برداشت نہیں کی جائے گی۔انھوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ پی آئی اے کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔