پاکستان
18 جنوری ، 2012

پاکستان آنے سے روکنے والے وقت ضائع کر رہے ہیں،منصور اعجاز

پاکستان آنے سے روکنے والے وقت ضائع کر رہے ہیں،منصور اعجاز

پاکستان آنے سے روکنے والے وقت ضائع کر رہے ہیں،منصور اعجاز
پیرس… میمو گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کردار منصور اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کے لیے میرا ویزا تیار ہے، جو لوگ مجھے روکنا چاہتے ہیں وہ وقت ضائع کررہے ہیں۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویومیں منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میمو کمیشن کو مزید شواہد پیش کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں منصور اعجاز کا کہنا تھا کہ اتنی دھمکیاں ملی ہیں کہ گن بھی نہیں سکتا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج نے گھمنڈی حکومت کے خلاف تحمل سے کام لیا ہے۔

مزید خبریں :