کھیل
08 مئی ، 2013

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سرایلکس فرگوسن کا کوچنگ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سرایلکس فرگوسن کا کوچنگ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ

لندن…مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سر ایلکس فرگوسن نے کوچنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ،71 سالہ فٹبال کوچ سر ایلکس فرگوسن نے مانچسٹر یونائٹڈ کی کوچنگ کو 26 سال بعد خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ گذشتہ ہفتے سر ایلکس فرگوسن ریٹارمنٹ کے خبروں کی تردید کی تھی لیکن برطانوی اخبار کے مطابق وہ رواں سیزن کے اختتام پر کوچنگ سے علیحدگی اختیار کرلیں گے ،سر ایلکس فرگوسن ر 1986 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو بحیثیت کوچ جوائن کیا۔اس دوران انگلش کلب نے 38 ٹائیٹلز بھی جیتے ،اخبار کے مطابق سر ایلکس فرگوسن ریٹامنٹ کے بعد مانچسٹر کے ڈائریکٹر اور سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔

مزید خبریں :