08 مئی ، 2013
ٹانک…جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے نظریاتی اختلاف موجود ہیں، لیکن ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر انسانیت کے ناطے ہمدردی بھی ہے،مولانا فضل الرحمان ضلع ٹانک میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے، عمران خان سے متعلق اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی انسان کو چوٹ لگے اس سے ہمدری کرنی چاہیے، لیکن اظہار ہمدردی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اختلافات ختم ہوگئے، عمران خان کا سارا نظام یہودی اور قادیانی لابی چلا رہی ہے،مولانافضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں 14 اگست 1973 میں آئین بنوایا اور ذوالفقار علی بھٹو نے 24 گھنٹوں بعد 15 اگست 1973 کو ملک میں ایمرجنسی نافذ کروادی،مولانا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش پاکستان کے بعد بنا پھر بھی اس کی پیدا وار ہم سے کئی گنا زیادہ ہے۔