پاکستان
08 مئی ، 2013

بلوچستان میں اس بار بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

 بلوچستان میں اس بار بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد…نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے کہا ہے کہ لگتا ہے بلوچستان میں اس بار بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل کی تقرری کے لئے نام ایک دو روز میں گورنر بلوچستان کو بھجوادیئے جائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی کا جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل 20سے25روز میں مکمل کرلیں گے۔ لگتا ہے بلوچستان میں اس بار بھی مخلوط حکومت ہی بنے گی۔نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں کسی کی حق تلفی یا زیادتی نہیں ہونے دی گئی۔ بلوچستان میں ہونے والے زیادہ تر بم دھماکوں میں جرائم پیشہ عناصر ملوث ہیں۔کراچی میں حالات بلوچستان سے زیادہ خراب ہیں۔ نواب غوث بخش باروزئی نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کے لئے دو تین نام زیر غور ہیں۔جوایک دو روز میں گورنر بلوچستان کو بھجوادیئے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نگران حکومت نے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے ان ڈائریکٹ رابطے کئے۔

مزید خبریں :