08 مئی ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ الحافظ کالونی میں پیپلزپارٹی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں الحافظ کالونی میں نامعلوم شر پسندوں نے دستی بم پھینکا۔ جو ملک رحمان نامی پیپلزپارٹی کے رہنما کے گھر کے باہر پھٹا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شر پسند دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔