پاکستان
08 مئی ، 2013

پشاور: رحیم داد خان کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست خارج

پشاور: رحیم داد خان کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست خارج

پشاور …پشاور ہائی کورٹ نے سابق سنیئر وزیر خیبر پختونخوا رحیم داد خان کی جعلی ڈگری کے خلاف درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ دوست محمد خان اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے رحیم داد کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار فرمان علی خٹک کا موقف تھا کہ سابق صوبائی وزیر رحیم داد خان کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے۔ اور انہیں نااہل قراردیا جائے۔ عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو انتخابات کے بعد الیکشن ٹریبونل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :