دنیا
08 مئی ، 2013

القاعدہ نے یمنی فضائیہ کے تین اعلی فوجی افسروں کو ہلاک کر دیا

القاعدہ نے یمنی فضائیہ کے تین اعلی فوجی افسروں کو ہلاک کر دیا

صنعا… القاعدہ نے یمنی فضائیہ کے تین اعلی فوجی افسروں کو ہلاک کر دیا ہے۔یمنی فوج کے مطابق تینوں افسر جنوبی صوبہ لحج میں العناد ائربیس پر تعنیات تھے۔تینوں کا رینک ایر کموڈور تھا۔یمنی حکام کے مطابق سرکاری فوج نے گزشتہ برس نومبر میں العناد ائر بیس پر موجود امریکیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔ جبکہ گزشتہ برس مئی اور جون کے دوران یمنی فوج کا القاعدہ کے خلاف آپریشن جوبن پر تھا، انہیں دنوں جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے العناد ائر بیس پر تعینات پائلٹوں کے ناموں کی فہرست شائع کی تھی جو ان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔

مزید خبریں :