پاکستان
08 مئی ، 2013

میرا بھی وزیراعظم بننے کاامکان ہے ،فضل الرحمان

میرا بھی وزیراعظم بننے کاامکان ہے ،فضل الرحمان

ٹانک…جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فصل الرحمان نے کہاہے کہ ان کا بھی وزیراعظم بننے کاامکان ہے ، جبکہ عمران خان کا نہ تو پہلے کوئی امکان تھا نہ اب ہے ۔ ٹانک میں جیو نیوز کے نمائندے سعید اللہ مروت سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ تھا کہ جمعیت علمائے اسلام مردوخواتین کے لیے ووٹ ڈالنے کو واجب سمجھتی ہے۔۔ جن قبائلی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈآلنے سے روکا جاتاہے وہاں یہ عمل قبائلی روایات کا حصہ ہے۔وزیراعظم کون بنے گا کے سوال کے جواب پر مولانافضل الرحمان نے ہنستے ہوئے اپنا ہی نام لے ڈالا عمران خان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا نہ تو پہلے کوئی امکان تھا نہ اب ہے۔

مزید خبریں :