08 مئی ، 2013
پشاور … پشاورکے علاقے رشیدگڑھی میں پولیس نے شدت پسندوں کوگھیرے میں لے کرانتخابات میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔شدت پسندوں اورپولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دوپولیس اہلکار،ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک دہشت گردماراگیا۔ پشاور کے علاقے رشید گڑھی سے مبینہ خود کش بمبار کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کیساتھیوں کی تلاش کیلئے ایک گھر کا محاصرہ کیا۔ تاہم گھر میں موجود شدت پسندوں نے فائرنگ کی اوردستی بموں سے حملہ کردیا۔ جس سے ایلیٹ فورس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق شدت پسندوں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سیاڑا دیا۔جس سے گھر میں محصور معمر خاتون جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مکان میں موجود تمام حملہ آور مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ جن کی صحیح تعداد ملبہ ہٹانے کے بعد ہی معلوم ہو سکیگی۔رشید گڑھی آپریشن 2 گھنٹوں سے زیادہ تک جاری رہا۔ جس میں 400سے زیادہ پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ سی سی پی او پشاور لیاقت علی خان کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ انتخابات کے موقع پر تخریبی کارروائی کرنا تھا۔ پولیس کے مطابق علاقہ سے دو مشکوک ا فراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔جبکہ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائینز میں ادا کردی گئی ہے۔