08 مئی ، 2013
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی اور حیدرآبادکے سواسندھ کے تمام امیدوارپی پی کے حق میں دستبردارکرنے کااعلان کردیا ہے۔ترجمان اے این پی سندھ کے مطابق ایک قومی اور8سندھ اسمبلی کی نشستوں پرپیپلزپارٹی کی حمایت کریں گے،کراچی اورحیدرآبادکے تمام امیدوارانتخابات میں حصہ لیں گے۔دریں اثناء اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مذموم منصوبے کے تحت ترقی پسندقوتوں کاراستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تمام روشن خیال قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔