08 مئی ، 2013
لاہور … لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں کراچی سی آئی ڈی نے لاہور پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا ، فائرنگ کے تبادلے میں کراچی کے 3 ٹارگٹ کلرز ہلاک اور 2 پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور رانا عبدالجبار کے مطابق مقامی پولیس نے کراچی سی آئی ڈی کے ہمراہ ستوکتلہ میں چھاپہ مارا جہاں مقابلے کے دوران کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز مارے گئے۔ ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس کانسٹیبل میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ عبدالجبار کے مطابق مارے گئے ملزمان 50 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔