پاکستان
09 مئی ، 2013

پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دیدیا

پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کو جنگی جرم قرار دیدیا

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں کو غیر قانونی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ ڈرونز کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کروائی جائے۔مسلم لیگ ن کے وکیل ایس ایم صابر کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر رٹ کا فیصلہ سنا تے ہوئے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ڈرون حملے غیر انسانی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں۔حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ پاکستانی علاقوں پر ڈرون حملے نہ ہوں۔2صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیاہے کہ امریکہ ڈرون حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرے۔ انہوں نے وزارت خارجہ کو حکم دیا کہ اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف قرار داد جمع کروائے۔ اگر قرارداد ویٹو کر دی گئی تو امریکہ سے تعلقات ختم کر دئیے جائیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو اختیار حاصل ہے کہ وہ ڈرونز کو مار گرائیں۔

مزید خبریں :