پاکستان
09 مئی ، 2013

ثناء اللہ کی میت آج شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی

ثناء اللہ کی میت آج شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی

لاہور…پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی میت پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی۔مقبوضہ کشمیرکے جموں جیل میں زخمی ہونے والے پاکستانی قیدی ثنا اللہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چندی گڑھ اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ذرائع کے مطابق ثنا اللہ کی میت پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دن ایک بجے چندی گڑھ روانہ ہوگا۔ اس طیارے کے ذریعے ثنا اللہ کی میت شام 4 بجے سیالکوٹ لائی جائے گی۔ 3 مئی کو ثنااللہ کو بھلوال جیل میں بھارتی فوج کے سابق اہلکار نے کلہاڑیوں سے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور وہ چندی گڑھ اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے۔

مزید خبریں :