09 مئی ، 2013
لاہور…لاہور میں ایجرٹن روڈ پرواقع ایل ڈی اے پلازا کی ساتویں منزل پر آگ لگ گئی ہے،فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کیلئے پہنچ چکی ہیں لیکن عملاً آگ بجھانے کا کام ابھی تک شروع نہیں ہوسکا ہے، جس منزل پر آگ لگی ہے لو گ ابھی بھی اس پر پھنسے ہوئے ہیں۔باقی منزلوں سے لوگوں کو نکال لیاگیا ہے۔