پاکستان
09 مئی ، 2013

لاہور:ایل ڈی اے پلازا میں آتشزدگی، کئی افراد عمارت میں پھنس گئے

لاہور:ایل ڈی اے پلازا میں آتشزدگی، کئی افراد عمارت میں پھنس گئے

لاہور…ایجرٹن روڈ پرایل ڈی اے پلازا کی ساتویں منزل پر لگی آگ نے دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ایل ڈی اے پلازامیں تاحال کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں، آگ میں پھنسے لوگوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے ہیں اوراوپر کے فلورز پر موجود لوگ رسوں کی مدد سے اپنے ساتھیوں کو اوپر کھینچ رہے ہیں جبکہ ایک شخص جان بچاتے ہوئے عمارت سے گرکرشدید زخمی ہوگیا ہے۔فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ایک عینی شاہد کے مطابق باہر جانے کا کوئی راستہ نہیں مل رہا ، ہر طرف دھواں ہے۔

مزید خبریں :