پاکستان
09 مئی ، 2013

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

کراچی…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،نواب شاہ میں درجہ حرارت 45ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام مالاکنڈ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج سب سے زیادہ گرمی نوابشاہ میں ہے جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔سکھر میں 43، جیکب آباد،بہاولپور اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 41،اسلام آباد 34 اور کوئٹہ میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :