09 مئی ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 19 سے 21کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔