پاکستان
09 مئی ، 2013

ہزار خان کھوسو کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون، بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس

ہزار خان کھوسو کا یوسف رضا گیلانی کو ٹیلیفون، بیٹے کے اغوا پر اظہار افسوس

اسلام آباد … نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ان کی جلد بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے، نگراں وزیراعظم نے یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے ان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے ملتان سے پنجاب اسمبلی کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے اغواء کا سخت نوٹس لیا ہے اور صوبائی حکومت کو فوری بازیابی کے اقدامات کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے ان کے ساتھ بھی افسوس کا اظہار کیا اور علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ وہ واقعے کے بعد مسلسل صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں اور علی حیدر گیلانی کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایاجائے گا۔

مزید خبریں :