پاکستان
09 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کردیئے

الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد … الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیرجانبدار اور خودمختار ہے، ایوان صدر کے خط پر الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ قیام امن و امان کی ذمہ داری نگراں حکومت کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران غیرجانبدار اور آزاد ہیں، ان کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن پاکستان کے مطابق صدر مملکت کے سیکریٹری کے امن وامان پر تحفظات اور سرکاری افسران کی جانبداری سے متعلق خط کابھی جائزہ لیا گیا ہے اور جواب دیا گیا ہے کہ امن و امان کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نگراں صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کے خط کی روشنی میں متعلقہ اداروں کو انتخابی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :