پاکستان
09 مئی ، 2013

خیبرپختوانخوا میں11مئی کولوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے پلان ترتیب

پشاور…پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے پشاور سمیت خیبر پختون خوا بھرمیں گیارہ مئی کو پولنگ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لئے پلان ترتیب دے دیا ہے۔پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق پیسکو نے عام انتخابات کے موقع پر 11 مئی کو پشاور سمیت صوبے بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنائی جائے گی اور بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پیسکو ہیڈ کوارٹر میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کیا گیا ہے جبکہ پشاور، مردان ،سوات، ایبٹ آباد اور بنوں سرکل میں کسٹمر سروسز سینٹر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں :