09 مئی ، 2013
بشیر…آج راولپنڈی سے اغوا ہونے والے وکیل منظر بشیراڈیالہ روڈ سے زخمی حالت میں مل گئے ہیں۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری منظر بشیر کو آج چار نامعلوم افراد نے فوجی فاونڈیشن کے قریب سے اغواء کیا تھا۔راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے صدر توفیق آصف نے مطالبہ کیا تھاکہ منظر بشیر کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا جائے تاہم اغوا ہونے والے وکیل منظر بشیرآج اڈیالہ روڈ سے زخمی حالت میں مل گئے۔امدادی ٹیموں نے زخمی حالت میں بے نظیر اسپتال منتقل کر دیا۔اس سے قبل راولپنڈی سے چند روز پہلے مجیب کیانی ایڈووکیٹ کو بھی اغوا کیا گیا ہے ، گزشتہ ماہ محمد خان ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا گیا تھا۔