09 مئی ، 2013
لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ظلم والی حکومت کبھی قائم نہیں رہتی، ان کی پارٹی نے تمام ججوں کی بحالی کیلئے جدوجہد کی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بے اصولی کی سیاست کو نہیں مانتے، سیاستدان کا اندر باہر ایک ہونا چاہئے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے اقلیتوں کے مزید نمائندے بھی سینیٹ میں آئیں گے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلیں گے اور سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔