پاکستان
10 مئی ، 2013

میران شاہ میں بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی

 میران شاہ میں بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی

میران شاہ…شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں بم دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکامیران شاہ کے مرکزی بازار میں خواجہ جان چوک پر ہوا۔دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے زخمیوں کو میران شاہ کے ایجنسی ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :