پاکستان
10 مئی ، 2013

خیبر پختونخوا میں پہلی بارپانچ سابق وزرائے اعلی انتخابی میدان میں

خیبر پختونخوا میں پہلی بارپانچ سابق وزرائے اعلی انتخابی میدان میں

پشاور…خیبر پختونخوا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بارپانچ سابق وزرائے اعلی قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر قسمت آزمائی کررہے ہیں۔گیارہ مئی کے انتخابات میں خیبر پختون خوا کے پانچ سابق وزرائے اعلی بھی جیت کی امنگ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8چارسدہ سے قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔وہ مسلسل تیسری بار قومی اسمبلی کی یہ نشست جتینے کی کوشش کریں گے۔ 1993سے 94تک وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہنے والے مسلم لیگ ن کے پیر صابرشاہ پی کے 52ہری پور سے میدان میں ہیں جہاں سے وہ ساتویں بار جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔1997سے 99تک وزیر اعلیٰ رہنے والے سردار مہتاب عباسی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 ایبٹ آباد سے مسلسل چوتھی بار جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 45سے ساتویں بار فتح کا تاج سر پر سجانے کے لئے کوشاں ہیں۔جے یو آئی کے اکرم خان درانی این اے 26بنوں سے میدان میں ہیں۔ وہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 70پر ساتویں بار جیت کر ریکارڈ بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 9مردان سے امیر حیدر خان ہوتی انتخاب لڑ رہے ہیں ۔ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 23سے بھی قسمت ازمائی کریں گے۔


مزید خبریں :