پاکستان
07 مارچ ، 2012

ساہیوال:ماروی میمن نے تیزاب سے جھلسائی گئی لڑکی کی عیادت کی

ساہیوال…مسلم لیگ ن کی رہ نما ماروی میمن نے ساہیوال میں تیزاب سے جھلسائی گئی لڑکی یاسمین کی عیادت کی،،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کل خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عورتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک پیکج کا اعلان کرے گی۔مسلم لیگ ن کی رہ نما ماروی میمن یاسمین سے ملنے اس کے گاوٴں 154/9 ایل گئیں،یاسمین کو گزشتہ روز ایک عطائی ڈاکٹر نے سرنج کے ذریعے تیزاب پھینک کر جھلسا دیا تھا،ماروی میمن نے اس موقع پرکہا کہ دو سال پہلے ان کے پیش کئے گئے مسودے پر عمل ہو جاتا تو خواتین پر تشدد کا رجحان کم ہو جاتا،ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا جو بل منظور کیا گیا ہے اس میں خامیاں ہیں،مسلم لیگ ن برسراقتدار آ کر یہ خامیاں دور کرے گی،ماروی میمن نے کہا کہ یاسمین پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی تحقیقات منصفانہ ہونی چاہیئے تاکہ ملزم کو کڑی سزا مل سکے۔

مزید خبریں :