10 مئی ، 2013
لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور این اے 129لاہور سے امیدوار چودھری منشاء سندھو نے کہا ہے کہ ان کے والد نے مسلم لیگ ن جوائن نہیں کی،جھوٹی خبر پھیلانے والوں کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے،لاہورپریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری منشاء سندھو کا کہنا تھا کہ ان کے والد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں ، وہ خود بھی اپنے والد کے مشورے سے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر سیاست میں ہیں ،چودھری منشاء سندھو نے کہا کہ ان کے والد کے حوالے سے بے بنیاد خبریں چلوانے والے اپنی شکست سامنے دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں اور ووٹروں کو گمراہ کررہے ہیں ،منشاء سندھو کا کہنا تھا کہ انکی شہرت کو نقصان پہنچانے والوں میں انکے حلقے کے ایک امیدوار ہیں۔