پاکستان
10 مئی ، 2013

لاہور:جناح اسپتال میں فائرنگ ،زیر علاج مریض ہلاک

لاہور:جناح اسپتال میں فائرنگ ،زیر علاج مریض ہلاک

لاہور…لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں دو مخالف گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا،بعد میں مقتول کے ساتھیوں نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں گھس کر زیرعلاج زخمی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم سے ایک شخص ذوالفقار اعوان ہلاک جبکہ دوسرے گروپ کا کاشف شاہ شدید زخمی ہو گیا،زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایاگیا ،تھوڑی دیر میں ذوالفقار گروپ کے افراد اسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی وارڈ میں گھس کر زیرعلاج کاشف شاہ پر فائرنگ کر دی،جس سے وہ بھی موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،فائرنگ سے اسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں، ڈاکٹر وں نے احتجاج کرتے ہوئے ایمرجنسی بند کر دی اور ڈاکٹروں اور اسٹاف کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید خبریں :