10 مئی ، 2013
پشاور… کل 11 مئی کو عام انتخابات کے روز خیبر پختون خوا میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے 22ہزار جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے دیگر اضلاع میں امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے 22 ہزار جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔جہاں پاک فوج کے جوان انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز والے علاقوں میں بطور کوئیک رسپانس فورس فرائض انجام دیں گے،اور گشت بھی کریں گے۔