پاکستان
10 مئی ، 2013

پشین میں ایف سی کی کارروائی، دھماکا خیز مواد بنانیوالی فیکٹری کا انکشاف

پشین میں ایف سی کی کارروائی، دھماکا خیز مواد بنانیوالی فیکٹری کا انکشاف

کوئٹہ…پشین کے علاقے سرانان مہاجر کیمپ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہو ئے بارود سے بھری گاڑی اور آئی ای ڈی بنانیوالی فیکٹری قبضہ میں لے لی ، ایف سی ترجمان کے مطابق سرانان مہاجر کیمپ کو آئی ای ڈی بنانیوالی فیکٹری کے طور پر استعمال کیاجارہاتھا، کاروائی کے دوران ایک ایل ایم جی،سات راکٹ، چار آر پی جی سیون فیوز، نو گرینیڈ، چار گرینیڈ فیوز سمیت مختلف مواد بھی برآمد، ترجمان ایف سی بارود سے بھری گاڑی کوصوبے میں انتخابی مہم کو سبوتاژ کرنے اور کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کیلئے استعمال کیاجاناتھا، ایف سی کی بروقت کاروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچالیاہے ۔

مزید خبریں :