08 مارچ ، 2012
نیویارک … اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ نے کہا ہے کہ شامی مظاہرین کا شہر حمص مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور دورے کے موقع پر علاقے میں فائرنگ سنی۔ویلر آموس کی ترجمان نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ کو متاثرہ علاقے جانے سے روکا گیا جو اب تک اپوزشن کے کنٹرول میں ہے جبکہ شام کے وزیر خارجہ نے ویلر آموس سے کہا تھا کہ وہ ملک کے کسی بھی حصے جا سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جو حصے انہوں نے دیکھا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اورحمص شہر ایسا محسوس ہوتا تھا جسے مکمل طور پر بند ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گروپ نے اپوزیشن کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ سکیورٹی یقینی طور پر ایک مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق شام میں گزشتہ سال جھگڑوں کی وجہ سے 7ہزار5سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔