کاروبار
13 مئی ، 2013

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، 300 پوانٹس کا اضافہ

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، 300 پوانٹس کا اضافہ

کراچی…انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے سرمایہ کاروں کی امیدیں بڑھادیں۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ بنادیا ۔ انڈیکس میں 300پوانٹس کا اضافہ ہوا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پاکستان کی تاریخ کا ریکارڈ بنادیا ،انڈکس 20000 پوانٹس عبور کر گیا۔ میاں نواز شریف کی پارٹی مسلم لیگ ن کی شاندارکامیابی کا کراچی اسٹاک مارکیٹ پر بہت اچھا اثر پڑا۔ کے کے ایس ای 100انڈیکس پہلی بار 20000 پوانٹس عبور کر گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 20177 کی سطح پرآگیا ہے۔

مزید خبریں :