پاکستان
13 مئی ، 2013

بلوچستان کے چند حلقوں میں دھاندلی ہوئی، نگراں وزیر اعلیٰ

بلوچستان کے چند حلقوں میں دھاندلی ہوئی، نگراں وزیر اعلیٰ

کراچی… وزیراعلیٰ بلوچستان غوث بخش باروزئی نے الزام عائد کیا ہے کہ بلوچستان کے چند حلقوں میں دھاندلی ہوئی ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21سبی سے ان کے بھائی کو بھی دھاندلی سے ہرا دیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے جیونیوز کے نمائندے جاویدنور سے ٹیلے فون پر گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی نواب زادہ بارو خان بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21سبی سے آزادامیدوار تھا،اسیدھاندلی سے ہرا دیا گیا، اہم عہدوں پر فائز اہلکار ووٹوں پر ٹھپے لگاتے رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دھاندلی کی ذمہ دار انتظامیہ کو ہٹانے کے اختیارات رکھتے ہیں مگر ایسا نہیں کیا، چاہتا تو بھائی کو جتوادیتا مگر غیر جانبدار رہا۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر انتخابات شفاف اور غیرجانبدارانہ ہوئیتاہم چند حلقوں میں انفرادی سطح پر دھاندلی ہوئی ، صوبے میں اس مرتبہ بھی اتحادی حکومت بنے گی۔

مزید خبریں :