13 مئی ، 2013
کراچی…پیپکو نے سب سے بڑی نادہندہ ، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 60 ارب روپے کی فوری ادائیگی کے لیے نوٹس بھیج دیا ،پیپکو حکام کے مطابق کمپنی نے شدید مالی بحران کا شکار ہونے کے باعث مرحلہ وار بڑے نادہندگان سے رقوم لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں سب سے بڑی نادہندہ کے ای ایس سی کو 60 ارب روپے کے بقایاجات کی فوری ادائیگی کا نوٹس دے دیا ہے ، پیپکو کا کہنا ہے کہ کے ای ایس ای کو 750 میگاواٹ کے بجائے اب 350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی،کے ای ایس ای کو اپنے بند پاور پلانٹ چلانے کیلئے چند روز مہلت دی گئی ہے تاہم احکامات پر عمل نہ کرنے پربجلی کی فراہمی کسی بھی وقت بند کر دی جائے گی۔